Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ

شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ

20121115151040_samaa_tvکراچی ، شہرقائد میں ٹارگیٹڈآپریشن کے باوجوداسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں سال کے دوران19ہزار موبائل فونز، 14ہزار موٹر سائیکلیں اور ڈھائی ہزار سے زائد گاڑیوں سے شہریوں کو محروم کر دیا گیا، شہر قائد میں گزشتہ سال ستمبرسے جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے، مگر اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوگیاہے۔ 2013ء کے مقابلے میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز میں 12فیصد اضافہ ہوا، شہر قائد میں رواں سال کے پہلے 8ماہ کے دوران 14491موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئیں ملزموں نے 2570 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کیا، ڈاکوو¿ں نے شہریوں سے 19237موبائل فون چھین لئے مجموعی طور پر سال رواں 36298اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں سال 2013ءمیں  8 ماہ کے دوران 34290وارداتیں ہوئیں ۔ پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کم کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات بے سود ثابت ہو رہے ہیں ، شہر بھر کی شاہراہوں پر لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمرے خراب پڑے ہیں جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سڑکوں پر موجود پولیس اہلکاروں سے رابطہ کا فقدان بھی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کا سبب ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...