Saturday, October 31, 2020
Home Trending وکیل قتل: کراچی بار کی ہڑتال، کانفرنس منسوخ ۔ عدالتی راستے اور...

وکیل قتل: کراچی بار کی ہڑتال، کانفرنس منسوخ ۔ عدالتی راستے اور عام افراد کا داخلہ بند

ameer haider shah1کراچی: گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے امیر حیدر شاہ کے قتل پر کراچی بار کی جانب سے آج ہڑتال کی جائے گی۔ امیر حیدر شاہ ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ کے موقع پر سٹی کورٹ میں داخل ہونے والے تمام راستے اور عام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج ہونے والی آل سندھ وکلا کانفرنس منسوخ کردی ہے۔ سیکرٹری کراچی بار کا کہنا ہے کہ امیر شاہ کی ہلاکت کے خلاف آج ہونے والی آل سندھ وکلا کانفرنس منسوخ کی ہے۔ سیکرٹری کراچی بار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امیر حیدر شاہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ گزشتہ روز گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب کار پر فائرنگ سے کراچی بار کے سابق جوائنٹ سیکرٹری امیر حیدر شاہ جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک شخص شدید زخمی بھی ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعد صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...