Thursday, October 22, 2020
Home Trending متحدہ کا یوم سوگ، شہر میں کاروبار کھل گیا، ٹرانسپورٹ رواں دواں، رینجرز...

متحدہ کا یوم سوگ، شہر میں کاروبار کھل گیا، ٹرانسپورٹ رواں دواں، رینجرز الرٹ

karachi-rangers-21کراچی: گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے اعلان کے باوجود آج شہر میں ٹرانسپورٹ سڑکوں پر رواں دواں ہے اور مختلف علاقوں میں کاروبار بھی کھل رہا ہے۔ جو تعلیمی ادارے ہفتے کے روز کھلتے ہیں وہاں بھی بچے معمول کے مطابق پہنچے ہیں جبکہ دفتروں میں ملازمین کی حاضری بھی معمول کے مطابق ہے۔ ذرائع ابلاغ کے اداروں کے مطابق رینجرز کا مختلف علاقوں میں گشت جاری ہے اور مشکوک افراد کو روک کر چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز رینجرز سے مقابلے میں ملزمان مارے گئے تھے جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور کاروبار و ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ تاہم رینجرز ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کاروبار اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلیں گے اور کسی نے زبردستی کچھ بند کرانے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...