Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم پینشن نہ ملنے پرکے ایم سی کے ضعیف ملازم کی خودکشی

پینشن نہ ملنے پرکے ایم سی کے ضعیف ملازم کی خودکشی

civic centreکراچی، کراچی میونسپل کارپوریشن کےضعیف ملازم نے چھٹی منزل سے کو د کر خودکشی کر لی ۔نجی چینل کے مطابق کے ایم سی کے سابق ملازم نے پینشن نہ ملنے پر سوک سینٹر کی چھٹی منزل سے کود کو زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازم کئی ماہ سے پینشن کیلئے کے ایم سی کے چکر لگا رہا تھا اور اسے پینشن کی ادائیگی میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی تھیں تاہم آج اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر ساٹھ برس بتائی گئی ہے جو ریٹائر ہونے کے بعد چھ ماہ سے پینشن کیلئے کے ایم سی کے دھکے کھا رہا ہے مگر اعلیٰ حکام کی جانب سے اسے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں مل سکا جس پر اس نے دلبرادشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس نے محمد اقبال کی لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہے او ر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...