Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

سہراب گوٹھ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 6 افراد گرفتار

rsz_khi10-26کراچی، محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے سہراب گوٹھ کے مقام پر لےاری اےکسپرےس وے پل کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کردےا ٹرےفک کی روانی کو بہتر کردیا اور پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ کو صاف کردیا اس کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات نے سڑک اور فٹ پاتھوں کے اطراف سے بھاری مشینری کی مدد سے لوہے کے کیبنز، صوفے، گنے کی مشینیں، لکڑی کے کیبنز، ٹھیلے، پتھارے، بسوں کے اڈے پر بنائے گئے دفاتر اور دیگر سامان کو اٹھا کر ٹرکوں میں لوڈ کرکے گلبرگ ٹاﺅن کے اسٹور میں جمع کرادیا ،اس مہم کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس نے فوری کاررواائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اس آپریشن کی نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مظہر خان نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر حامد رضا، اسسٹنٹ کمشنر سمیرا حسین، مختار کار غضنفر علی عباسی اور انسداد تجاوزات کے افسران و عملے سمیت پولیس کی نفری موجود تھی۔ بلد ےہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات کے ڈائرےکٹر مظہر خان نے مےڈےا کے نمائندوں سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو کی ہدایت ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ےہ علاقہ شہر کا مصروف ترےن علاقہ ہے اور ےہاں تجاوزات قائم ہونے سے ٹرےفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لہٰذا سہراب گوٹھ مےں کارروائی کے ساتھ ساتھ اےڈمنسٹرےٹر کراچی ثاقب احمد سومرو کی خصوصی ہداےات پر شہر مےں جاری اس مہم کو تےز کردےا گےا ہے جس کے مطابق پورے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کےا جائے گا انہو ںنے تجاوزات قائم کرنے والوں کو متنبہ کےا کہ آئندہ تجاوزات قائم نہ کرےں بصورت دےگر قانونی کارروائی کی جائے گی، اےنٹی انکروچمنٹ کی ٹےم شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے بھر پور کارروائی کررہی ہے مذکورہ بالا کارروائی مےں علاقہ مکےنوں کی جانب سے بھر پور تعاون رہا، تجاوزات کے مکمل خاتمے تک ےہ کارروائی جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی اہمےت کے پےش نظر آئندہ ےہاں تجاوزات کے قےام کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائےں گے۔

Open chat