Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں عدالت سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز...

سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

Rangersکراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو تفتیش کے لیے 90 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسران کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر رینجرز کے لا افسر نے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والے سوئی سدرن گیس کمپنی کے تین افسران زوہیب صدیقی، کامران وارثی اور حسن ناگوری کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعض وجوہات کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اس لئے ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے انہیں 90 روزکے لئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...