Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے خودکشی روک تھام کا عالمی دن، پاکستان میں 8 ہزار افراد اپنی...

خودکشی روک تھام کا عالمی دن، پاکستان میں 8 ہزار افراد اپنی زندگی خود ختم کرتے ہیں

suicide51کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں خودکشی کی روک تھام کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ عالمی دن منانے کا مقصد خودکشی کے بڑھتے واقعات روکنے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے، اس حوالے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خودکشی کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے گا پاکستان میں کی گئی تازہ تحقیق (ریسرچ) کے مطابق ملک میں خودکشی کے رجحان بڑھ رہا ہے اور ہر سال8 ہزارافراد خودکشی کررہے ہیں۔ موجودہ مشکل حالات کے تناظر میں خودکشی کے رجحان کے سدباب کے لیے شہریوں کی آگہی میں اضافہ کرنے اور مشکلات کے شکار افراد کی مدد کی ضرورت ہے، ماہر نفسیات ڈاکٹر انیلہ کے مطابق خودکشی کے90 فیصد واقعات کا تعلق ڈپریشن (پژمردگی) سے ہوتا ہے، بڑھتی سماجی اور معاشی مشکلات نے صورتحال کی سنگینی بڑھادی ہے ۔ مسائل سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے حکومت کی ناکامی لوگوں میں مایوسی بڑھاتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر دوسرے منٹ خودکشی سے ایک موت ہوتی ہے، ملک میں خودکشی کے لیے زہر کا استعمال عام ہے خودکشی کی روک تھام کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایسی اشیا تک لوگوں کی رسائی کم کردی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...