سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ شفاف مردم شماری کے بغیر معاشی و معاشرتی نظام کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، حکومت کو چاہیے کہ شفاف مردم شماری کرانے کےلئے واضح پالیسی کا اعلان کرے، سربراہ سنی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے، فلسطین کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قراردیا یہ ہی ہمارا پوائنٹ آف ویو ہے،