سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فوج پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاست کی بجائے،حکومت کی باریاں لینے والوں نے جمہوریت کے بلند بانگ دعوئے کئے مگر عوام کو حقوق مہیا کئے اور نہ ہی مسائل کو حل کیا،فوج پر انگلیاں اٹھانے والے اگر عوامی خدمت کو شعار بنانے لیتے تو جمہوریت مستحکم ہوجاتی، انہوں نے کہا کہ عوام آج پہلے سے زیادہ پریشان اور روزگار کیلئے پریشان حال ہیں،بجلی کا بلیک آؤٹ تو برداشت ہو سکتا ہے مگر عوامی مسائل کا حل نہ ہونا مایوس کن اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا،معاشی بہتری کے دعوئے کی بجائے عوام کو آٹا چینی ضرورت اشیاء سستی،بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی ہو نا چاہیے تھی،بجلی وگیس کی قیمتوں میں پیٹرول کی طرح ماہانہ سطح پر اضافہ ہورہا ہے جو غریب عوام کیلئے تکلیف دہ عمل ہے