سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرئے،اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو آزادی نہ ملنا اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتا رکر کشمیریوں کو حق خوداردیت دلائے،کشمیر ی مسلمانوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں پربھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کو فوری ختم کرائے،