Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں وزیراعظم جعمہ کو یوم عشق رسول منانیکا کا اعلان کریں، ثروت اعجاز...

وزیراعظم جعمہ کو یوم عشق رسول منانیکا کا اعلان کریں، ثروت اعجاز قادری

pakistan-pm-sunnitehrik-sarwatejazqadri_11-19-2013_127011_lسربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف چیچن صدر رمضان قادریوف نے مسلمانوں کی ترجمانی کا حق اداکیا ہے۔ چیچن صدر کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے خلاف 10لاکھ مسلمانوں کو جمع کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام مسلم حکمرانوں کو چیچن صدر کی تقلید کرتے ہوئے یہودونصاری کومنہ توڑجواب دیناچاہئے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے جمعہ کو ملک میں یوم عشق رسول منانے کا اعلان کریں اوراس موقع پر 57 اسلامی ریاستوں کے سربراہان کودعوت دی جائے تاکہ یہود و نصاریٰ کو یہ دوٹوک پیغام دیاجاسکے کہ مسلم اُمہ توہین رسالتﷺ کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادری ہاﺅس پرمختلف خانقاہوںکے مشائخ اورعلمائے کرام کے وفودسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد ثرو ت اعجاز قا دری نے کہا کہ استنبول میں مسلم ریاستوں کی پارلیمان کی جانب سے پیش کردہ مذمتی قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔توہین مذاہب کے بڑھتے ہوئے واقعات سے دنیا ایک نئی سرد جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، عالمی رہنماوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔گستاخانہ خاکے شائع کرنےوالے عالمی امن کے دشمن ہیں۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں مذہب کی توہین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قبیح ترین فعل تصورکیاجاتاہے۔یورپی ممالک کا میڈیا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مذہبی انتہاپسندی اورتنگ نظری کی سوچ کو پروان چڑھا رہا ہے۔اسلام نے ہمیشہ امن،محبت ،بھائی چارگی کا درس دیا ہے مگر مغربی میڈیا مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیل رہا ہے۔اقوام متحدہ اور مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کو خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے مسئلے کی سنگینی کو سمجھنا چا ہئے۔ تہذیبوں کا ٹکراو پوری دنیا کوجنگ کی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔عالم اسلام نبی کریمﷺ کی عزت و حرمت کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...