Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پر امن حالات معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ثروت اعجاز قادری

پر امن حالات معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ثروت اعجاز قادری

pakistan-pm-sunnitehrik-sarwatejazqadri_11-19-2013_127011_lکراچی، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے پر امن حالات معاشی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری کی ضمانت ہے ،بھتہ خور ،ٹارگٹ کلرز ،جرائم پیشہ کسی بھی صف میں ہوں بلا امتیاز کاروائی کو یقینی بنایا جائے ،الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بغیر کسی دباﺅ کے درست خبر کو شائع کریں ،جانبداری صحافتی اصولوں کے خلاف اور منفی سوچ کو جنم دیتی ہے ،پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے میڈیا کا مثبت رول رہا ہے ،صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ،آزادی صحافت پرقد غن لگانے والے جمہوری نہیں آمریت پسند ہیں ،پائیدار جمہوریت کو یقینی بنانے کےلئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو اہم رول ادا کرنا ہوگا ،مزدوروں ،کسانوں ،اور غریبوں کو جب ان کے حقوق ملنا شروع ہوجائیں گے ،یہ ہی ہمارے لئے تبدیلی ہوگی ،عوام کو حقوق مہیا کرکے کرپٹ افراد کے گریبان پر ہاتھ ڈال کرہی کرپشن کو ختم کیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں یمن کے حوالے سے متفقہ منظور ہونیوالی قرار داد کی حمایت کرتے ہیں ،حرمین وشریفین کے تحفظ کےلئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ ایک سکے کے دورخ ہیں ،یمن کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں لیجانے کی بجائے ایران ،ترقی اور پاکستان سیاسی بنیادوں پر حل کریں تو بہترنتائج برآند ہونگے ،اقوام متحدہ سے عالم اسلام کے مسلمانوں کو انصاف کی توقع نہیں ہے ،کشمیر ،فلسطین ،لیبیا ،عراق ،افغانستان کی صورتحال سے مسلم ممالک کو سبق حاصل کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کا دور خلافت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،12اپریل کو پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ منایا جائیگا،جلسے ،سمینار ،کانفرنس منعقد کی جائینگی ،جبکہ 12اپریل بروز اتوار کومرکزی ریلی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کراچی مرکز اہلسنت سے کراچی پریس کلب تک نکالی جائیگی ، خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چل کرہی مسلمانوں کو فتنوں اور صیہونی سازشوں سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...