Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سنی تحریک کے زیراہتمام یوم شہادت سیدنا عثمان غنی کو ”یوم ایثار...

سنی تحریک کے زیراہتمام یوم شہادت سیدنا عثمان غنی کو ”یوم ایثار “کے طورپر منایاگیا

Sunni Tehreek (ST) logoسربراہ پاکستان س±نّی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پرخلیفہ سوم ،امیرالمومنین سیدنا حضرت عثمان ِ غنی ذوالنورینؓ کے یوم شہادت کو ملک گیر ”یوم ایثار“کے طورپر منایاگیا۔ اس موقع پرحضرت عثمان ِ غنیؓ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھرمیںسیمینارز اوراجتماعات منعقدکیے گئے جن میں س±نّی تحریک کے قائدین اورعلماءومشائخ اہلسنّت نے اسلام کیلئے حضرت عثمان ِ غنیؓ کی خدمات پرروشنی ڈالی اورانکے فضائل ومناقب بیان کیے۔ مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایّام کو سرکاری سطح پر نہ مناکرحکومت نے قوم کو شدیدمایوس کیا۔ حکمران حلفائے راشدین کے ایام کو جان بوجھ کر نظراندازکررہے ہیں۔اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ایک نظریاتی ریاست میںخلفائے راشدین کے ایام پرصدراوروزیراعظم کی طرف سے اسلام کیلئے ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں کوئی بیان تک جاری نہ ہونا افسوسناک امرہے۔ حکمراں اپنے رویے میں فوری تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت امن دشمنوںکے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔آپؓ نے شہررسولﷺ میں امن کیلئے اپنی جان تک قربان کردی۔ د±نیا میں قیام امن کیلئے آج ایک مرتبہ پھر کردارِ عثمانی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...