Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں صدرِکے پاس گستاخِ رسول کومعاف کرنیکا شرعی اختیارنہیں،سنی تحریک

صدرِکے پاس گستاخِ رسول کومعاف کرنیکا شرعی اختیارنہیں،سنی تحریک

 Sunni Tehreek (ST) logoتوہین رسالت ﷺ کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کے شوہرکی جانب سے صدرمملکت ممنون حسین کو معافی کیلئے لکھے گئے خط پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان سُنی تحریک کے رہنماﺅںمفتی لیاقت علی رضوی،علامہ طاہراقبال چشتی،علامہ وسیم عباسی،صاحبزادہ عطاءالرحمن دھنیال، ملک عبدالرﺅف اورعلامہ عبداللطیف قادری نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ شرعی طورپر صدرمملکت کے پاس گستاخ رسول ﷺ کو معاف کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔گستاخ رسول کی سزائے موت پر پوری اُمتِ مسلمہ کا اجماع ہے ۔توہین رسالت ﷺ کا مجرم قطعی طورپرکسی معافی یا رعایت کا حقدار نہیں۔توہین رسالت ﷺ کے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنے کی سازشیں بندکی جائیں۔آسیہ مسیح سمیت توہین سالت کے تمام مجرموں کی سزاﺅں پر فوری عمل درآمدکرایاجائے۔ تحفظ ِ نا موس رسالت ﷺ ایک اہم دینی اور ایمانی فریضہ ہے جس کے لیے پوری قوم ہر وقت بیدار اور تیار ہے۔قرآن وسنت کے مقابلے میں کسی کی ذاتی رائے کی کوئی حیثیت نہیں، قرآن وسنت کے مخالف کسی فیصلے کوقبول نہیں کریںگے۔سُنی تحریک کے رہنماﺅں نے خدشہ ظاہرکیاکہ آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیجوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔آسیہ مسیح سمیت توہین رسالت کے کسی بھی مجرم کو ملک سے باہر بھیجاگیاتو حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔آسیہ مسیح سمیت توہین رسالت کے تمام مجرموں کو قانون کے مطابق سزادی جائے۔ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہرزہ سرائی قبول نہیں،تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...