سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے بھارتی ایجنسی را کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے،عوام اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ قلم وشعور کی طاقت سے بھارتی سازشوں کو ناکام بنادیں،فرقہ واریت ملک کے لئے زہرقاتل ہے، کرک مندر حملہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش تھا، پاک فوج اور عوام نے ملک کر دہشتگردی کو شکست دی ہے،سی پیک کو متاثر کرنے کیلئے مچھ میں دہشتگردی کی گئی،مچھ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت اور جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا سے افسوس واظہار یکجہتی کرتے ہیں،بھارت را کے ذریعے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے،مچھ کان سے مزدوراغواء کرکے گولیاں برسانا اور گلے کاٹنا دہشتگردوں کوعبرت کا نشان بنایا جائے