Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں سات بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ یک طرفہ ہے،ثروت اعجاز

سات بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ یک طرفہ ہے،ثروت اعجاز

sarwat ajazکراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کوٹہ سسٹم نے محرومیوں اور تعصبات کو جنم اورعوام کوتقسیم کیا ہے ،کوٹہ سسٹم ختم کرکے شہری ودیہی سطح پر یکساں نوکریاں میرٹپر فراہم کی جائیں ،ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے عوام میں مایوسی جنم اور تعصب اُبھرتا ہو ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،کراچی میں رات سات بجے کاروبار بند کرنے کاحکومتی فیصلہ یکطرفہ ہے ،تاجروں سے مشاورت کے بعد کاروبار بند کرنے کا ٹائم فریم مشترکہ طور پر طے کیا جائے،،تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں زورزبردستی سے کاروبار بند کرانے کی کوشش سے حکومت باز رہے ،حکومت سندھ کاروبار زندگی بند کرنے کے ٹائم فریم سے پہلے دکانداروں کو سیکیورٹی فراہم ،صفائی کے نظام کو درست اور ٹرانسپورٹ میں بڑھتے ہوئے اضافے سڑکوں پر ٹریفک جام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرئے ،ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے روشنیوں کا شہر اندھیروں میں تبدیل ہوجائے ،کراچی پاکستان کو 80فیصد ریونیو دیتا ہے پھر کیا وجہ ہے کہ کراچی میں بجلی کے بحران کو ختم نہیں کیا جارہا ،تاجروں نے اپنے حقوق اورحکومتی یکطرفہ فیصلے پر کوئی کال دی تو پاکستان سنی تحریک ساتھ کھڑی ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجررہنمائوں سے ٹیلیونک گفتگو کرتے ہوئے کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...