کے الیکٹرک کھال تک اتار کر لے جائے گی، عدالت عظمیٰ

supreme courtکراچی، عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ کے الیکٹرک اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کر لے جائے گی۔ کراچی رجسٹری میں کے الیکٹرک اور شہری حکومت کے درمیان بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے تنازع کی سماعت ہوئی۔ میئر کراچی وسیم اختر، کے الیکٹرک حکام، سیکرٹری بلدیات اور دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت سے کہا کہ انہیں اختیارات حاصل نہیں۔ سیکرٹری بلدیات نے وسیم اختر کے شکوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کام کریں تو ان سے زیادہ با اختیار ادارہ کوئی نہیں۔ نمائندہ سندھ حکومت نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 34 کروڑ روپے واجبات کے سلسلے میں جاری کردیے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ’کے الیکٹرک‘ کوئی فلاحی ادارہ نہیں، یہ پاکستانی نہیں ہیں، یہ تو یہاں کمانے آئے ہیں، کے الیکٹرک نے جتنا کمانا تھا کما لیا، یہ اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کر لے جائیں گے۔ عدالت نے تمام متعلقہ حکام کو اجلاس بلاکر مسئلے کا حل نکالنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top