محکمہ بلدیات میں گریڈ 16 اور17 میں بھرتیاں جعلی قرار

supreme courtکراچی سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات میں گریڈ16 اور17 میں بھرتیاں جعلی قراردے دیں اور سابق افسروں کی اپیلیں مستردکردیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک غلطی بار باہر دہرائی جائے توغلطی جائز نہیں ہوجاتی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ بلدیات میں گریڈ16 اور17 میں جعلی بھرتیوں کے معاملہ کی سماعت ہوئی،عدالت نے محکمہ بلدیات سے برطرفی کیخلاف 5 سابق افسروں کی اپیلوں پر سماعت کی ،عدالت نے بھرتیاں جعلی قراردے دیں اور سابق افسروں کی اپیلیں مستردکردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ بلدیات شکارپور میں بھرتیوںکا طریقہ کار غیرقانونی تھا ،ایک غلطی بار باہر دہرائی جائے توغلطی جائز نہیں ہوجاتی ،عدالت کیسے قانون سے ہٹ کر فیصلہ کرے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گریڈ17 کی نشست پربھرتی سروس کمیشن سے ممکن ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top