Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں عدالت عدالت عظمیٰ: وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے متعلق کیس کی سماعت

عدالت عظمیٰ: وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے متعلق کیس کی سماعت

supreme courtکراچی: عدالت عظمیٰ نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس میں اے کلاس کے بعد ری اوپن کیے گئے مقدمات کی تفصیلات آئندہ سماعت پر طلب کرلیں۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت وکلا کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2007 سے اب تک کراچی میں 42 وکلا ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔30 مقدمات کا چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔10 مقدمات اے کلاس کئے گئے ہیں جبکہ2 کیسز میں ملزمان کو سزا ہو چکی ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اے کلاس کے بعد ری اوپن کیے گئے مقدمات کی تفصیلات آئندہ سماعت پرطلب کرلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...