Friday, October 30, 2020
Home Trending چیف جسٹس سے کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان سپریم کورٹ...

چیف جسٹس سے کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان سپریم کورٹ کی وضاحت

supreme court islamabad1کراچی، سپریم کورٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کراچی کے نجی ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے گئے اور نہ ہی ان کی کسی سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے طبی معائنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سترہ اکتوبر کو کراچی کے کسی نجی ہسپتال میں نہیں گئے۔ چیف جسٹس کی کسی بھی شخصیت کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میڈیا میں چیف جسٹس کے حوالے سے آنے والی خبریں مکمل طور پر حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ سے متعلق کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق یقینی بنائی جائے اور میڈیا کو مستقبل میں ایسی بے بنیاد خبریں چلانے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...