سپریم کورٹ آف پاکستان نے کڈنی ہل کی غیر قانونی تعمیرات کو 2 ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری نے اوور سیز سوسائٹی کڈنی ہل سے متصل 4 مکان مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالتِ عظمی نے کمشنر کراچی کو 2 ہفتوں میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔