Saturday, October 31, 2020
Home Trending فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

Crimeکراچی، سرجانی ٹاون میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاون میں کے ڈی اے فلیٹس کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 35 سالہ افتخار ولد مختاراحمد اور 32 سالہ فیضان شدید زخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل اوڈاکٹر پرشوتم کے مطابق دونوں افراد کو مردہ حالت میں عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاو¿ن بشیراحمد وٹو کے مطابق افتخاراپنی اسٹیٹ ایجنسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد آئے اور اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔

جس سے افتخاراور فیضان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کے بھی اطلاع ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ہے کیونکہ علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کا کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا۔ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہوسکتا ہے لیکن فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ پولیس مزیدتحقیقات کررہی ہے۔

علاوہ ازیں لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں شفیع ہوٹل کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے 40 سالہ سعید باچا ولد شیخ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ ابراہیم حیدری کے علاقے میں کورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ سلمان ولد انیس زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...