ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیلانگ مارچ پر سیعد غنی کا ردعمل

لانگ مارچ پر سیعد غنی کا ردعمل

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے جسے ہر سال منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ملک بھر کے تمام ڈویژن میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس سال کراچی میں یوم تاسیس کا مرکزی پروگرام نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا۔ سعید غنی نے کہا کہ اسی سلسلے میں آج لیاری میں جلسہ رکھا گیا ہے جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی جلسے منعقد کیا جائیں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، یہ ملک کے مفادات کا سودا کررہا ہے، اس نے دوست ملکوں سے ملنے والے تحائف فروخت کردیے۔ سعید غنی نے کہا کہ اسے الیکشن کمیشن، میڈیا سب برے لگتے ہیں۔ اقتدار سے جاتے جاتے یہ ملک کے لیے بارودی سرنگیں بچھا گئے تھے، مقبول پارٹی کے سربراہ ہو تو الیکشن جیت کرواپس آجانا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا بشنی آدمی ہے، اس نے قیمتی تحائف کی جعلی رسید عوام کو دکھائی ہے، یہ ملک کے لیے سیکیورٹی تھریٹ ہے، وفاقی حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code