Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

شہرمیں سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے، سید ہاشم رضا زیدی

Syed Hashim Raza Zaidiکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید ہاشم رضا زیدی نے تمام چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز ،ایگزیکٹیو انجینئر ز اور متعلقہ افسران کو پابند کیا ہے کہ شہر کے تمام علاقوں کے مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ اوور فلو کی شکایات نہ ہوں جبکہ جہاں کہیں بھی کھلے مین ہولز ہوں ان پر فوی طور پر کورز رکھ دیئے جائیں ، اور جو مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کی فوری مرمت کردی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ،لہٰذا ان احکامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز ، چیف انجینئرز،سپر نٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز سے تصدیق شدہ ہفتہ وار رپورٹ ایم ڈی سکریٹریٹ کو بھجوا ئیں کہ کن علاقوں میں کتنی تعداد میں کھلے مین ہولوں پر کورز رکھے گئے ہیں اور کتنی تعداد میں مین ہولز کی صفائی اور مرمت کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات اطلاعات و چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے کسی بھی علاقہ میں سیوریج کا پانی کھڑا نہ رہے ، لہٰذا تمام افسران وزیر بلدیات و چئیرمین واٹربورڈ کی ہدایت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھیں ، تمام مین ہولز ڈھکے ہوئے ہوں ، کسی بھی علاقہ ، گلی یا محلہ میں سیوریج کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کا نظام رواں رکھنے کے لئے نہ صرف نکاسی آب کی لائنوں کی دیکھ بھال کریں بلکہ نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی اور مین ہولز کی دیکھ بھال اور مین ہول کور رکھنے کے عمل کو مستقل بنیادوں پر انجام دیاجائے تمام سیوریج کلیننگ مشینوں ،جیٹنگ مشینوں ، جنریٹرز اور دیگر مشینری کو کسی بھی ضلع میں ضرورت کے تحت فوری طور پر استعمال کیا جائے ، خاص طور پر ملیر میں سیو ریج سسٹم پر توجہ دی جائے تاکہ ان علاقوں میں سیوریج کی شکایات کاازالہ ہوسکے۔

Open chat