Saturday, October 31, 2020
Home Trending جمہوریت اور آئین پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، سید خورشید...

جمہوریت اور آئین پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، سید خورشید شاہ

khursheed-shahکراچی،         پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں کو پارلیمنٹ اور جمہوریت سے پیار نہیں ہے ۔مسائل کے حل کا واحد پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے۔ جمہوریت اور آئین پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔پاکستانی فوج محبت وطن اور جمہوریت سے پیار کرنے والی ہے ۔فوج کو ہم سے زیادہ عوام کے احساسات اور موجودہ حالات سے آگاہی حاصل ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا ،جس سے جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کوملیر میں پیپلزپارٹی کے تحت ایک تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان میں آج جمہوریت شہید بے نظیر بھٹو کی قربانی کی بدولت مضبوط ہوئی ہے ۔لوگوں کی امیدیں پارلیمنٹ کی طرف ہیں ۔کچھ لوگ پارلیمنٹ اور جمہوریت محبت کا اظہار نہیں کرتے ۔لیکن ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اس ملک میں فیصلوں کی طاقت کا مرکز پارلیمنٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ادوار میں پارلیمنٹ ہی مسائل کا حل آئین کے دائرہ کار میں تلاش کرتی ہے اور جو لوگ آج پارلیمنٹ اور جمہوریت پر الزام تراشی کررہے ہیں ،انہیں ملک میں جمہوری نظام سے محبت نہیں ہے ۔ہم آئین اور پارلیمنٹ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور ہرقیمت پر اس کا دفاع کریں گے ،چاہے اس کے لیے کتنی بڑی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو اگر جمہوریت سے پیار نہیں ہے تو وہ بتائیں کہ مسائل کا حل پھر کس طرح تلاش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مایوسی حرام ہے۔ امید ہے کہ مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان کی تقریر کے مکمل متن کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے بیان دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج محب وطن ہے ۔انہیں پتہ ہے کہ عوام کے احساسات کیا ہیں ۔عالمی حالات کیا ہیں اور اس وقت ملک کو کن سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے ۔فوج جمہوریت کا احترام کرتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا ،جو نظام کو کمزور کرنے کا باعث بنے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں ،وہ جو بیان دیتے ہیں میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو عوام نے ہی منتخب کیا ہے ۔موجودہ سیاسی بحران کا واحد حل صرف مذاکرات ہیں اور امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...