Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے اسمارٹ فون، ٹی وی اور دیگر کے بعد اب آئے گی ’’اسمارٹ...

اسمارٹ فون، ٹی وی اور دیگر کے بعد اب آئے گی ’’اسمارٹ سرنج‘‘

WHO-smartsyringe-injection1نیو یارک: عالمی ادارۂ صحت نے 2020 تک ایسی اسمارٹ سرنج متعارف کرانے پر زور دیا ہے جس کا دوبارہ استعمال کسی صورت ممکن نہ ہو۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہر سال 20 لاکھ سے زائد افراد میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ نئی سرنج مہنگی ہوں گی لیکن عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اِن کا استعمال بیماری کے علاج سے سستا ہوگا۔دنیا بھر میں ہر سال 16 ارب سے زیادہ انجکشن لگائے جاتے ہیں اور اس کے لئے استعمال کی جانے والی عام سرنج بار بار استعمال کی جا سکتی ہے۔ لیکن اسمارٹ سرنج کے استعمال کے بعد ان کی سوئی ٹوٹ جانے کے بعد یا دیگر طریقوں سے اس کا دوبارہ استعمال ناممکن ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کی انجیکشن سیفٹی ٹیم کی ڈاکٹر سلمیٰ خامسی کا کہنا ہے کہ اُمید کی جا سکتی ہے کہ اس سے ہر سال ہیپاٹائٹس بی کے 17 لاکھ، ہیپاٹائٹس سی کےتین لاکھ اور ایچ آئی وی کے25ہزار نئے کیسز اور جیسا کہ ایبولا اور ماربرگ، سے بچا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...