Tuesday, October 20, 2020
Home کھیل ٹی 20 کرکٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور کراچی نے میچز جیت لئے

ٹی 20 کرکٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور کراچی نے میچز جیت لئے

Pakistan-T20-Squadکراچی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا میلا کراچی میں سج گیا، افتتاحی روز حیدرآباد ہاکس، راولپنڈی ریمز اور کراچی ڈولفنز نے میچز جیت لیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گروپ اے کے میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر ایک سو چونسٹھ رنزبنائے۔ شعیب لغاری نے چھ چھکوں کی مدد سے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی،ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کے اوپنرزنے ٹیم کوچھیاسٹھ رنزکا عمدہ آغازفراہم کیا لیکن ٹیم مقررہ اوورزمیں سات وکٹ پرایک سوستاون رنزہی اسکورکرسکی اور یوں اسے سات رنز سے شکست ہوئی،دوسرے میچ میں اوپنر اویس ضیاءکی دھواں دھار سنچری کی بدولت راولپنڈی ریمز نے فاٹا چیتاز کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے پچھاڑدیا، ایک سو بیالیس رنز کا ہدف ریمز نے سولہویں اوور میں پورا کیا،اویس ضیاءنے پچپن گیندوں پرایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی،تیسرے میچ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں کراچی ڈولفنز نے لاڑکانہ بلز کو باآسانی پانچ وکٹوں سے زیر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...