Saturday, January 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی مدیحہ اسٹاپ خورشید پارک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص...

شہر قائد میں 2 سے 3 دن تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد میں 2 سے 3 دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات...

شہر قائد کی فضا آج شدید گرد آلود و مضر صحت

شہر قائد کی فضاء بے حد گرد آلود ہے جس کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر تک رہ گئی ہے جبکہ ایئر کوالٹی...

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں آج...

انوویٹر کراچی سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی شروع،ڈیفنس رائلزکی فتح

2-1-2018bکراچی انوویٹر کراچی سپر لیگ2018 کے افتتاحی میچ میں نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے سبز ہ زار پر میں ڈیفنس رائیلز نے لیفٹ آرم اسپنر اسرار احمد کی تباہ کن صرف 5 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کرنے اور کپتان رابش احمد کے شاندار آل رائونڈ کھیل 29 رنز اور 17 رنز کے بدلے 2 وکٹوں کی بدولت حریف سرجانی ایگلز کو با آسانی 46 رنز سے شکست دے کر شاندار آغا ز کر دیا۔ قبل ازیں انو ویٹر کراچی سپر لیگ کی شاندار اور یا دگار افتتاحی تقریب اور ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔ ایونٹ میں شریک 12 ٹیموں سرجانی ایگلز ، اورنگی ہنٹر ز ، لیاری رائیڈرز، ڈیفنس رائیلز، صد ر اسٹرائیکر ز ، ناظم آباد لائنز، بلدیہ بلاسٹر، کریم آباد کنگز ، گلشن ٹائیگرز ، کورنگی فائیٹر ز اور کیماری رائیٹڈ رز نے قومی ترانے کے بعد اپنے اپنے کلر یونیفارم میں مارچ پاسٹ کیا جسکے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہر بھی کیا گیا۔ مہمان خصوصی عارف حبیب گروپ کے چیئر مین عارف حبیب نے چیئر مین انوویٹر کراچی سپر لیگ ثاقب اقبال شاد، ڈائریکٹر وقا ر احمد خان کے ہمراہ بال کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا رسمی افتتاح اور ایونٹ کی فاتح ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔ مہمان خصوصی عارف حبیب نے شاندار اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔ چیئر مین ثا قب اقبال شاد نے مہمان خصوصی عارف حبیب اور دیگر مہمانوں کی آمد پر شکر یہ ادا کی اور ڈائریکٹر لیگ وقا ر احمد خان کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر مسز عطیہ ثاقب اقبال، کراچی تاجر الائنس کے ایا ز میمن موتی والا ، عبدالرزاق جانو، صمد و حبیب، عمران حق، خالد یاسین و دیگر بھی موجو د تھے۔ کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ڈیفنس رائلیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹیں کھو کر 134 رنز کا مجمو عہ حاصل کیا۔ جوابی بیٹنگ میں سرجانی ایگلز کی 16.3 اورز میں 88 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔میچ کے اختتام پر چیئر مین ثاقب اقبال شاد نے فاتح ٹیم کے اسرار احمد کو مین آف دی میچ کیش پرائز تین ہزار روپے دیا، ماسٹر بلاسٹر کا ایوارڈ مسز عطیہ ثا قب اقبال نے سرجانی ایگلز کے وکٹ کیپر بیٹسمین علی شاہ کو کیش ایوارڈ 1500 روپے دیا، بیسٹ فلیڈ ر کا ایوارڈ بھی علی شاہ نے کیش 1500 روپے ، زرولی خا ن نے دیا۔بیسٹ بولر کا ایوارڈ جمیل خان نے کیش ایوارڈ 1500 رابش احمد کو دیا۔ مذکورہ میچ کے فلیڈ ا مپا ئر ز رشید خان، عقیل عادل تھے۔ ٹی وی امپا ئر اسلام خان اور فو رتھ امپائر جنید غفور جبکہ میچ ریفری احمر سعید تھے۔ آج بدھ کا پروگرام پہلے میچ میں لیاری رائیڈ ز کا مقابلہ صدر اسٹرائیکر سے شام 4 بجے، جبکہ دوسرے میچ میں 8 بجے شب کورنگی فائیٹر ز کا مقابلہ گلشن ٹائیگز ہو گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat