Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل کراچی بلیوز کو شکست، پشاور ریجن نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت...

کراچی بلیوز کو شکست، پشاور ریجن نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

national t201کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پشاور ریجن نے کراچی بلیوز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کے قومی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور ریجن کراچی بلیوز کی جانب سے 178 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا جب پشاور ریجن کے محمد رضوان اور افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ محمدرضوان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنزبنائے اور ناقابل شکست رہے جب کہ افتخار احمد نے بھی 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 57 رنز بناکر کریز پر موجود رہے۔ پشاور کے سلامی بلے باز رفعت اللہ نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور23 گیندوں پر 43 رنز بنا کر انور علی کا شکار ہوئے۔ کراچی بلیوز کے عبد الامیر اور شاہد آفریدی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پشاور ریجن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی بلیوز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ کراچی بلیوز کی جانب سے خرم منظور نے 41 اور سرفراز احمد 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ شاہد آفریدی صرف 15 رنز بنا سکے۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر عمران خان جونئیر نے اس میچ میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فاست بولر عمران خان نے 2 اور کپتان زوہیب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بلے بازی پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوار ڈ دیا گیا جب کہ عمران خان جونئیر کو ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا جنہوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 16 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...