Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ٹی 20ٹیم کی قیادت کیلئے آفریدی اور حفیظ موزوں ہیں، اقبال قاسم

ٹی 20ٹیم کی قیادت کیلئے آفریدی اور حفیظ موزوں ہیں، اقبال قاسم

3-1-2012_37695_lکراچی، پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے رکن اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ بورڈ سعید اجمل کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی ہر طرح سے بھرپور مدد کی جائے گی۔ کراچی جمخانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے معاملے پر کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا کیونکہ مشکوک باولنگ ایکشن پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا طریقہ کار ہے جس کے مطابق ہی کچھ ہو گا۔

اقبال قاسم نے کہا کہ سعید اجمل ورلڈ کلاس باو¿لر ہیں اور پاکستان کی باولنگ لائن کے لئے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ان کے خلاف کوئی فیصلہ ہوا تو پی سی بی چیئرمین شہریار خان ہر ممکن طریقہ سے ان کے لئے آئی سی سی میں آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طریقہ کار کے تحت اپیل بھی کی جاسکتی ہے اور شہریار خان اس بات کے اہل ہیں کہ وہ سعید اجمل کے معاملے سے احسن انداز میں نمٹ سکیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ورلڈ کپ2015سے قبل مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ درست ہو گا کیونکہ اس سے پوری ٹیم کا نہ صرف مورال متاثر ہو گا بلکہ جسے بھی ذمہ داریاں دی جائیں گی اس کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی عالمی کپ میں کمزور ٹیم تصور کیا جاتا ہے وہ زیادہ قوت سے ابھرتی ہے اور امید ہے کہ اس بار بھی ایسا ہی ہو گا۔ ایک سوال پر اقبال قاسم نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت کے لئے شاہد آفریدی یا محمد حفیظ ہی موزوں رہیں گے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں میں فواد عالم، احمد شہزاد اور دیگر بھی آپشن ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...