پاکستان کو جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دیا جو جنوبی افریقا نے 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس اور پٹ وان بلجون نے 42،42 رنز کی اننگز کھیلی، جے جے اسموٹس 7 اور ملان نے 4 رنز بنائے۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا۔