Monday, October 26, 2020
Home Trending متحدہ رواں ہفتے پارلیمنٹ میں واپس آجائیگی، طاہرمشہدی

متحدہ رواں ہفتے پارلیمنٹ میں واپس آجائیگی، طاہرمشہدی

Tahir Mashadi MQMکراچی ، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس ہفتے پارلیمنٹ میں واپس آ جائے گی ، روئف صدیقی کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باجود متحدہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اپنے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سنیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی تحفظات دور کرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی ٰ 90 دن میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، حراست اور قانون نافذ کرنے والوں کے غیرقانونی اقدامات پر ہمارے تحفظات ہیں ۔ ایم کیو ایم اس ہفتے پارلیمنٹ میں واپس آ جائے گی ۔ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حصہ ہیں ۔ رکاوٹوں کے باجود ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...