Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے تحریک انصاف کی سی ویوکلفٹن پر صفائی مہم

تحریک انصاف کی سی ویوکلفٹن پر صفائی مہم

472353_60240314شہر قائد میں تحریک انصاف کے تحت اتوار کو سی ویو کلفٹن کے ساحل پر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان سمیت پارٹی کے کارکنوں، شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے کلفٹن کے ساحل کی صفائی کی اور وہاں موجود کچرے کو اٹھا کر ڈمپنگ گراﺅنڈ تک پہنچایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو بھی تھر بنادیا ،کراچی سمندر کے کنارے واقع ہونے کے باوجود شہر میں پانی کی شدید قلت ہے، حکومت اگر چاہے تو سمندر کے نمکین پانی کو میٹھا بنانے کا پلانٹ نصب کرکے شہرمیں پانی کی قلت دور کرسکتی ہے لیکن سندھ حکومت کو عوام کی پروا نہیں،محکمہ بلدیات کے پاس اربوں روپے کا بجٹ موجود ہے لیکن پھر بھی کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے ، جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ہے جس سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ہونے والی کرپشن کو روکیں اور شہر کی حالت زار تبدیل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام میں تبدیلی کی لہر بیدار کردی ہے اور جلد نیا پاکستان عمران خان کی قیادت میں بنے گا اور ملک بھر کی طرح کراچی کو بھی ہم عالمی معیار کا شہر بنائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...