تیسرٹائون اسکیم: 20 ہزار پلاٹ کیلیے 1 لاکھ 65 ہزار درخواستیں وصول

saeed ghani 4  تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل تک ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی گئی ہیں جبکہ پلاٹس کی تعداد 20 ہزار ہے۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ محکمہ بلدیات سندھ کے زیرانتظام تمام اتھارٹیز کو قانون کے تحت چلایا جارہا ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ تمام قواعدوضوابط کے تحت یہ اتھارٹیز اپنا کام کریں۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسکیم 45 کی قرعہ اندازی سے قبل قیمتوں کے حتمی تعین کے لیے ڈی جی ایم ڈی اے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کی جن جن اسکیموں میں جو جو پلاٹ کے الاٹیز ڈیفالٹرز ہیں ان کو ایک موقع مزید دیا جائے اور ان تمام کو خطوط روانہ کیے جائیں جبکہ پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر بھی کی جائے۔ قیمتوں کے تعین کرنے والی کمیٹی تیسرٹاؤن اسکیم 45 میں ڈیولپمنٹ چارجزکے حوالے سے گورننگ باڈی سے منظوری لینے کی پابند ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top