Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اسلام آبا د میں جاری دھرنوں سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر...

اسلام آبا د میں جاری دھرنوں سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں ۔ تاجر برادری

Karachi-Stock-Exchange-KSE3کراچی ،            پاکستان تحریک انصا ف اور عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آبا د میں جاری دھرنوں سے کراچی سمیت پورے ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں

ملک کی تما م اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے سبب صنعت کاروں کے اربوں روپے ڈوب رہے ہیں۔ حالیہ آباد ایکسپو کے مثبت اثرات زائل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ کراچی اپ ڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی صنعت سمیت دیگر کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے سبب ملک میں بحران کی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ، ایسی صورتحال میں بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔

 

سمیراعظیمی کا ملکی صورتحال پر کہناہے کہ انقلابات اس طرح نہیں آیا کرتے ، عمران خان اور طاہر القادری کے مارچوں سے ملک شدید نقصان اٹھا رہا ہے۔ اسلام آباد ملک کا دارلحکومت ہے لہذا اگر وہ متاثر ہوگا تو اس کے اثرات پورے ملک پر پڑینگے۔عمران شمیم نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بزنس کمیونٹی سمیت ہر پاکستانی مشکلات سے دوچار ہے۔ ہزاروں کنٹینرز متاثرہ علاقوں میں رکھے گئے ہیں جس کے کارگو کی صنعت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ درآمدات اور برآمدات پر بھی ان دہرنوں کے سبب منفی اثر پڑ رہا ہے۔ دیگرکاروباری شخصیات کہنا تھاکہ ملک پہلے ہی مشکل دور سے گذر رہاہے ایسے حالات میں ملک کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...