Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم قائد آباد کے تاجر کو بھتہ خوروں کی جانب سے بھتہ نہ...

قائد آباد کے تاجر کو بھتہ خوروں کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی

crime-gunبن قاسم کے علاقے قائد آباد کے تاجر ساجد علی کے گھر پر گزشتہ روز نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،واقعہ سے اہل محلہ اور اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پھل فروٹ کے کاروبار سے وابستہ تاجر ساجد علی کو گزشتہ کئی سال سے بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی تھیں اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں رواں سال جنوری کو نامعلوم ملزمان ساجد علی کے فروٹ کے گودام کو جلا کر لاکھوں روپے کا نقصان بھی پہنچایا تھا جس کے بعد تاجر ساجدعلی اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود نامعلوم ملزمان دھمکیاں دینے کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اسے حوالے سے انجمن تاجران قائد آباد کے صدر عبدالحمید قریشی نے تاجر ساجد علی کے گھر پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تاجر ساجد علی کے گھر پر حملے اور دھمکیاں دینے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...