Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار چھوٹے تاجر بی ایم جی کے تحت متحد رہیں گے،انجمن تاجران

چھوٹے تاجر بی ایم جی کے تحت متحد رہیں گے،انجمن تاجران

KCCI Logoکراچی، شہر بھرکی مختلف مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے نام نہاد کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر لگائے گئے تمام تر الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں سراسر بے بنیاد قرار دیا ہے اور دو ٹوک الفاظ میں واضح طور پر کہا ہے کہ وہ سب کراچی چیمبر کی چھتری تلے مکمل طور پر متحد تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔آل کراچی انجمن تاجران اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکاء نے کراچی چیمبر کی جانب سے دکانیں بند کرنے کے اوقات کار 2گھنٹے بڑھا کر رات9بجے کرنے اور دکانوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے رات10بجے تک کا حتمی وقت مقرر کرنے کے فیصلے کی متفقہ طور پر حمایت کی۔اجلاس میں آل کراچی انجمن تاجران اتحاد کے صدر رفیق جدون،ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن طارق روڈ کے صدر محمد اسلم بھٹی،اے کے اے ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری محمد الیاس میمن،صدر آل بیڑی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سیف الرحمان،صدر میٹھادر مرچنٹس ایسوسی ایشن نعیم اختر ذکی،بانی چیئرمین آل سندھ لبریکینٹس ڈیلرز ایسوسی ایشن طارق اعوان، صدر نورانی ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالحمید بادلا، قائد آباد، لانڈھی و ملیر کی مارکیٹوں کے نمائندے جاوید ارسلان خان،بابر مارکیٹ لانڈھی کے نمائندے راشد علی شاھ، اے کے اے ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالجبار، گارڈن کی مارکیٹوں کے نمائندے آصف شہزاد، ایوان صنعت و تجارت روڈ پر قائم مارکیٹوں کے نمائندے خرم سہگل اور لطیف سنگہیانی، صدر الائنس آف مارکیٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے اشرف موٹلانی، عارف کوئٹہ والااورنسیم یوسف،کاغذی بازار کے نمائندے سکندر دوپٹے والا اورسلیم سراج، موتن داس مارکیٹ کے نمائندے ناصر، جامع کلاتھ مارکیٹ کے نمائندے ارشاد و دیگر بھی شریک تھے۔اجلاس کے شرکاء نے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے گمراہ کن بیانات کے پیچھے ایسے بے ایمان عناصر ہیں جنہوں نے غیر قانونی طریقے سے نام نہاد تاجر اتحاد، الائنسز ، بزنس فورمز و دیگر ادارے قائم کر رکھے ہیں جن کا واحد مقصد اس قسم کے بیانات دے کر صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...