یکجہتی کشمیرکانفرنس، پروگرام،ریلیاں جاری رہیں گے،TAJK

inian army in kashmirکراچی تحریک آزادی جموں کشمیر نے یکجہتی کشمیر کارواں میں عوام کے بھرپور شرکت پر اہالیان کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ کارواں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی عوام کشمیر کے مسئلے پر مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یکجہتی کشمیر سیمینار، پروگرامات اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں، لیکن بھارت کشمیریوں کی خواہشات پر اثرانداز ہونے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔ انڈین فورسز ظلم کی تمام حدیں عبور کرنے کے باوجود کشمیریوں کو اپنے فیصلے سے دستبردار کرانے میں بری طرح ناکام ہے۔ پاکستانی قوم کل بھی اہل کشمیر کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ان کے دل آج بھی کشمیریوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کشمیر کارواں کا کامیاب انعقاد محض اللہ کی توفیق سے ممکن ہوا۔ ہم تحریک آزادی جموں کشمیر کے کشمیر کارواں میں شرکت پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top