Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

راوانوارپرحملہ،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی

rao-anwar-3کراچی            کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر مبینہ خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔نجی چینل کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ ملیر کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر سرکاری مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں قاتلانہ حملہ، مقابلہ، املاک کو نقصان پہنچانا ، ایکسپلوژیو اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔گزشتہ روز ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی پر مبینہ خودکش حملہ کیا گیا تھا، حملے میں راؤ انوار محفوظ رہے تھے جبکہ گارڈ کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا تھاایس ایس پی ملیر پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرتے ہوئے حملہ آور کی تصویر جاری کی ہیں، ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق خودکش حملہ آور کا نام اسماعیل آفریدی تھا، جو تحریک طالبان (کے کے ٹی ایس) گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔واضح رہے کہ خود کش حملے کے بعد ملزمان اور پولیس پارٹی کے درمیان دو بدو مقابلہ بھی ہوا تھا جس کے نتیجے میں خود کش حملہ آور کا ساتھی بھی ہلاک ہوا جبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔ حملے کے دوران چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے اورپولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچاتھا

Open chat