Saturday, October 24, 2020
Home Trending سولہویں رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈز کا اعلان

سولہویں رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈز کا اعلان

unnamedفرزندان پاکستان کے تحت سولہویں رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈز 2014 پانے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ تنظیم کے تحت یہ ایوارڈز ہر سال میٹرک و انٹر میں کراچی تعلیمی بورڈ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طالبعلموں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔ امسال میٹرک سائنس کی مروہ تنویر (اول) ماہ نور رحمان، محمد انس غنی (دوم) سعد خالد (سوم) میٹرک جنرل کی حافظہ اانثاءصدیقی، حافظہ لبابہ مستقیم، حافظہ حانیہ وقاص (اول، دوم سوم) انٹر آرٹس کی اشناءاسلم، طریفہ خان زبیر، ثانیہ سہیل نصیر (اول ، دوم، سوم) انٹر کامرس کے اشیش کمار، سیدہ ملائکہ اکبر، کرن جبین لیاقت (اول، دوم ، سوم) انٹر سائنس پری انجینئرنگ محمد سالک سلام، خزیمہ سہیل صلات(دوم)، عائشہ محبوب (سوم) انٹر سائنس (جنرل) کمپیوٹر حرا سلمان، پریسہ بشیر احمد، محمد مدثر علی اکبر رواجانی (اول، دوم ، سوم) اور انٹر سائنس (پری میڈیکل) کی بھوانہ بائی بھیم راج، مہرین عمر زبیر (اول) سید فیضان فراست علی (دوم) خوش بخت کرار رضا، سدرہ محمد حسین (سوم) یہ ایوارڈز حاصل کریں گے۔ اس موقع پر میٹرک جنرل میں تینوں پوزیشنز حاصل کرنے والے تعلیمی ادارے اقراءحفاظ گرلز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل اور بیرسٹر سحر اکرام رانا کو بھی بہترین تعلیمی کارکردگی پر خصوصی ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ فرزندانِ پاکستان کے چیئرمین رانا اشفاق رسول خاں کے مطابق تقسیم اعزازات کی تقریب بروز پیر 27، اکتوبر 2014 کی شام 5 بجے سندھ بوائے اسکاﺅٹس ایسوسی ایشن آڈیٹوریم، ایم آرکیانی روڈ، متصل YMCA گراﺅنڈ نزد آرٹس کونسل چورنگی، کراچی میں منعقد ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...