Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

آئل ٹینکرزغیرضروری ہڑتال سے گریزکریں،پی ایس او

oil tankersکراچی ایل این سی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ سراسر غیر قانونی ہے، ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو غیر ضروری ہڑتالوں سے گریز کرنا چاہئے۔نجی چینل کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال گذشتہ پانچ روز سے جاری ہے، اس کے باوجود ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی شکایات موصول نہیں ہو رہی۔ترجمان پی ایس او کے مطابق ادارہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنائے ہوئے ہے، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کا ایل این سی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مطالبہ سراسر غیر قانونی ہے، ایسوسی ایشن کی جانب سے غلط بیان بھی جاری کیے جا رہے ہیں، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا کوٹہ کم کیے جانے کے حوالے سے دیا گیا بیان سراسر غلط ہے۔ پی ایس او میں تو فیول سپلائی چین میں کسی قسم کا کوٹہ سسٹم موجود ہی نہیں ہے اس لئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو غیر ضروری ہڑتالوں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایسی ہڑتالوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے۔

Open chat