Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں تنظیم اسلامی کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیان...

تنظیم اسلامی کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیان کی مذمت

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد معاشرے میں ہر کسی کو مذہبی توہین کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کے بیان کے اس حصے پر تبصرہ کرتے ہوئے جس میں انہو ں نے کہا ہے کہ اسلام میں عسکریت پسندی کارجحان بڑا چیلنج ہے اور اسے ختم کرنا ہوگا ، کہا ہے کہ ان سمیت مغرب کے جملہ قائدین کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ مسلمانوں میں عسکریت پسندی کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں مسلمان ممالک میں عسکری کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کی واضح مثال عراق اور افغانستان پر حملے اور پاکستان میں ان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مجرمانہ کاروائیاں ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ مسلمان ممالک کے خلاف ان کاروائیوں کو بند کریں اگر وہ واقعتا یہ چاہتے ہیں کہ دنیامیں امن و امان قائم رہے۔امیر تنظیم اسلامی نے مزید کہا کہ اسلام عسکریت پسندی کی تعلیم نہیں دیتا ۔یہ مغربی ممالک ہیں جنہوں نے مسلمانوں میں عسکریت پسندی اپنی غیر منصفانہ اور جارحانہ کاروائیوں کے ذریعے پیدا کی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...