Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اسلام کا پیغام پہنچانا ہمارا فرض ہے، شجاع الدین شیخ

اسلام کا پیغام پہنچانا ہمارا فرض ہے، شجاع الدین شیخ

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حلقہ کراچی شمالی شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوت کے نتیجے میں غیر مسلموں تک اسلام کا پیغام پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ ہمارے اسلاف میں مولانا عبید اللہ سندھی نے حضور ﷺ کے اس اسوہ پر عمل کرتے ہوئے جب اپنے دورئہ روس کے دوران وہاں کے ایک ذمہ دار کے سامنے دین کی دعوت رکھی تو اس نے کہا کہ مولانا تسلیم کہ آپ کا دین بہترین اور اس کا نظام بہت اچھا ہے، لیکن کیا آپ نے یہ نظام دنیا کے کسی خطے میں قائم کیا ہے۔ آج ہمارا بھی فرض اس اسوئہ نبی ﷺپر عمل کرنا ہے لیکن اب تو ہمارے لئے اس فرض کی ادائیگی اس وقت سے زیادہ مشکل ہوگئی ہے۔آج ہم دنیا کے سامنے دین کی دعوت رکھیں اور وہ پلٹ کر ہم سے یہ سوال کرے کہ آپ کے دین میں شراب حرام ہے لیکن آپ کے حکمرانوں میں سے ایک نے دیسی شراب پی کر مرنے والوں کو شہید قرار دیا ہے اور کوئی ہم سے یہ سوال کرے کہ سود حرام ہے لیکن آپ کے حکمرانوں نے سود کے خلاف آپ کے اپنے ملک کی عدالت نے فیصلہ دیا تو اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔آپ کے وزیر کو کتاب مقدس سے کچھ پڑھنے کے لئے کہا گیا تو وہ درست طور پر نہ پڑھ سکے۔تو ہم اسے کیا جواب دیں گے۔ وہ پوچھ سکتا ہے کہ تمہارا ملک تو مذہب کے نام پر بنا تھا تو وہاں تمہارا نظام کیوں نہیں۔بالعموم ہم مسلمان تو دین کی تبلیغ و اقامت کے فریضے کو ہی بھول چکے ہیں، ایسے میں اگر کچھ لوگ یہ فریضہ ادا کررہے ہوں اور ان سے یہ سوالات پوچھے جائیں تو وہ کیا جواب دیں گے۔ہمارے حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ بغیر سوچے سمجھے اس طرح کے بیانات جاری کردیتے ہیں تو اس کا دور رس منفی اثر ہمارے دینی تصورات پرس اور اس حوالے سے دنیا والوں پر کیا پڑتا ہے۔ دین کے نفاذ کی اولین ذمہ داری تو ان پر ہی عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کے پاس اقتدار کی طاقت ہے لیکن وہ اس طاقت کو جا و بیجا استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن اگر نہیں کرتے تو دین کے لئے نہیں کرتے۔ کیونکہ انہیں اپنی اس ذمہ داری کے بارے میں آخرت میں اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہی کا احساس نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...