Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر حکومت کا معذرت خواہانہ رویہ قابل...

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر حکومت کا معذرت خواہانہ رویہ قابل مذمت ہے، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiڈرون حملوں کی بارش اور پاکستان کی زمینی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی پر حکومت کا معذرت خواہانہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ فوج رکھنے اور ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ساری قوم خصوصاً حکمرانوں پر دشمن کا خوف اس لیے طاری ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود ہمارا اللہ کے دین اور اس کے رسول کی سنت سے تعلق تقریباً منقطع ہوچکا ہے۔ذاتی مفادات کے تحفظ اوردنیا میں آگے سے آگے بڑھنے کی خواہش نے حلال وحرام اور جائز و ناجائز میں فرق کو ختم کردیا ہے۔ہماری یہ خوش قسمتی تھی کہ اگر ہم پاکستان کی تعمیر اس کی نظریاتی بنیادوں پر کرتے تو آخرت میں سرخرو ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہوتاجس سے ہم دنیاوی ثمرات بھی سمیٹ سکتے تھے لیکن ہم نے اپنی اس خوش قسمتی کو بد قسمتی میں بدل لیالہذا دنیا اورآخرت میں ہمیں خسارے کا سامنا ہے۔اسی وجہ سے داخلی سطح پر بھی انتشار پیدا ہوا جو ہمارے ضعف اور کمزوری کا باعث بناہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی پانی سرسے نہیں گزرا ،وقت ہے اگر ہم اپنا قبلہ درست کرلیں اللہ کے دین اور سنت رسول کو اپنا اوڑھنابچھونا بنا لیں تو اسلام دشمن طاغوتی قوتوں کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض یہ صدا لگانا ہے لیکن قوم اگر اس طر ف توجہ نہیں دیتی اور رجوع کرنے کا فیصلہ نہیں کرتی تو موجودہ ذلت و رسوائی سے نجات نہ پاسکے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...