Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکومت سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے،حافظ عاکف

حکومت سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے،حافظ عاکف

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے اگر وہ خلوص نیت کے ساتھ غیر سودی نظام معیشت جاری کرنا چاہتی ہے۔ وہ وفاقی وزیر مذہبی امور کے اس بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کررہے تھے جس میں انہوں نے علماءاور اسکالرز سے کہاہے کہ وہ سودکے خاتمے کے لئے حکومت کی مدد کریں۔ میاں نواز شریف کی حکومت اگر سود کے خاتمے میں سنجید ہ ہوتی تو وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میںاپیل نہ کرتی۔ ان کے پہلے دور حکومت میں وفاقی شرعی عدالت نے سود کو غیر اسلامی قرار دے کر اندرونی معاشی نظام اور بینکنگ سسٹم کے فوری خاتمے کا فیصلہ دیا تھا ۔
سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا لیکن بعد ازاں، پرویز مشرف کے دور میں حکومتی دباﺅ پر عدالت نے فیصلے پر نظر ثانی کرکے کیس وفاقی شرعی عدالت کو واپس کردیا تھا۔ تاہم سابقہ دور حکومت میں اس فیصلے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر ہوئے تھے اور یہ کیس تاحال زیر سماعت ہے۔ اس صورتحال میں علماءو اسکالرز کے لئے کس طرح ممکن ہے کہ وہ سود کے خاتمے میں حکومت کی مدد کرسکیںجبکہ اس نے سود کو جاری رکھنے کے لئے سارے دروازے کھول رکھے ہیں اور محض لیپا پوتی کے لئے اس طرح کے بیانات اپنے ذمہ داران کے ذریعے دلواتی رہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...