Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حافظ عاکف سعید کی جانب سے علمائے دیوبند سپریم کونسل انتحاد کا...

حافظ عاکف سعید کی جانب سے علمائے دیوبند سپریم کونسل انتحاد کا خیر مقدم

tanzem islamiامیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے مسلک علمائے دیوبند کی جانب سے ایک غیر سیاسی دینی اتحاد کے لئے سپریم کونسل کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم اسلامی کا یہ موقف رہا ہے کہ دینی جماعتوں کا ایک ایسا اتحاد قائم کیا جائے جس کا یک نکاتی ایجنڈا یہ ہونا چاہیے کہ وطن عزیز میں ہر سطح پر قوانین شریعت کا کامل نفاذ کیا جائے۔ گو کہ سپریم کونسل کا قیام ایک مخصوص مسلک یعنی علمائے دیوبند کی جانب سے کیا گیا ہے ، لیکن توقع ہے کہ وہ اس میں اتنی وسعت پید ا کریں گے جس کے نتیجے میں دینی جماعتوں کا ایک وسیع تر اتحاد وجود میں آئے اور اس میں ہر مسلک و مکتبہ¿ فکر کے نمائندے شامل ہوں۔ قائم شدہ کونسل کے مقاصد میں ایک طویل فہرست شامل کی گئی ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں قوانین شریعت کے مکمل نفاذ کے نتیجے میں وہ تمام تر مقاصد حاصل ہوسکتے ہیں جو کونسل کے پیش نظر ہیں۔ تمام دینی قوتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ہمارے تمام تر مسائل کا حل دین حق کے قیام اور نفاذ شریعت میں مضمر ہے اور ملک کی موجودہ سنگین بحران کا واحد حل بھی یہی ہے جس کے لیے ایک بھرپور اور منظم تحریکی جدوجہد ناگزیر ہے۔ امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ انہوں نے جس توقع کا اظہار کیا ہے، علمائے دیوبند اس پر غور فرمائیں گے اور اپنے قائم کردہ اتحاد کو ایک قومی سطح پر قائم وسیع تر دینی اتحاد میں تبدیل کرنے کے لئے راہ ہموار فرمائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...