Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں چرچ پر حملہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے، حافظ عاکف سعید

چرچ پر حملہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی، یوحنا آباد میں چرچ پر حملہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب پر ردعمل ایک عام آدمی پر بھی واضح تھا ۔پھر پنجاب حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہ کا تحفظ کرنے میں کیوں ناکام رہی ۔انہوں نے عیسائی برادری سے ہمدردی کرتے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم ناقابل برداشت ہے ہم سانحہ کا شکار ہونے والے تمام لوگوں کے ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام کے ان زریں احکامات کی صریحا خلاف ورزی ہے جو وہ اقلیتوں کی جان ومال اور عبادت گاہوں کی حفاظت کے حوالے سے دیتا ہے۔انہوں نے مسیحی برادری کے ردعمل کو بھی نامناسب اورغلط قرار دیا جس کے مطابق انہوں نے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑکی خاص طور پر دو افراد کا متشدانہ قتل اور ان کی لاشوں کو جلا دیناانتہائی قابل مذمت ہے یہ بھی وحشیانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں طرف سے قانون شکنی کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور تو اپنے انجام کو پہنچ گئے ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اوردو افراد کے قاتل جو ویڈیو فوٹیج میں صاف نظر آرہے ہیں انہیں بھی گرفتار کرکے سزائے موت دی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...