Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز کے ہاتھوں انہتائی مطلوب ڈکیت ساتھی سمیت گرفتار

سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے،...

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

حرمین شریفین کا تحفظ مسلمانوں کا اولین فرض ہے، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی، حرمین شریفین کا تحفظ مسلمانوں کااوّلین فرض ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میںکہی۔ انہوںنے کہا کہ یمن کے حالات میں انتہائی بگاڑ پیدا ہو چکی ہے۔ وہاں صورت حال اس قدر پیچیدہ ہے کہ کسی کو یہ معلوم نہیں کہ کون کس سے جنگ کر رہا ہے۔ صدر منصور الہادی فرار ہو کر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جس سے سعودی عرب پر بھی جنگ کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان سے تعاون طلب کیا ہے۔ پاکستان کو حرمین شریفین کے تقدس کو بحال رکھنے کے لیے تو کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرنا چاہیے البتہ ہمارا اس خطہ میں کسی حکومت کے آنے یا جانے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ سعودی شاہی خاندان کی حکومت کی حفاظت پاکستان کا فرض نہیں ہے۔ پاکستان کے حالات یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ کسی ملک میں اپنی فوج صرف اس لئے بھیجے کہ وقت کی حکومت کو بچایا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ درحقیقت سارے کھیل میں سعودی عرب کے خلاف امریکہ پس پردہ رول ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کو بھی اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ اور امریکہ کی دوستی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ اور ہر وقت اسلام اور مسلمانوں کے مفاد کو مد نظر رکھنا چاہیے امریکہ مسلمانوں کو باہم لڑا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے ایران اور سعودی عرب دونوں کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اصل دشمن کو پہچاننا چاہیے ۔

Open chat