Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پاکستانی سرحدوں پرحملوں سے نریندر مودی کا اصل روپ سامنے آگیا، حافظ...

پاکستانی سرحدوں پرحملوں سے نریندر مودی کا اصل روپ سامنے آگیا، حافظ عاکف سعید

tanzem islamiپاکستانی سرحدوں پر بلااشتعال حملوں سے نریندر مودی کا اصل روپ سامنے آ گیا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نےاپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر دفاع نے جس لہجہ میں یہ کہا ہے کہ اب بھارت سفید جھنڈا کھڑا نہیں کرے گا اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت سرحدی جنگ کو پھیلانا چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کا یہ کہنا کہ پاکستان کو لائن آف کنٹرول کی خلاف وزی کی قیمت چکانا پڑے گی درحقیقت الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔
انہوں نے نوازشریف کی طرف سے کوئی جوابی بیان نہ دینا اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کمزور اور دفاعی نوعیت کا بیان اِس حوالہ سے حکومتی تذبذب کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہم بھارت سے جنگ چاہتے ہیں اور نہ ہم اِس وقت اس پوزیشن میں ہیں کہ جنگ کا خطرہ مول لیں، لیکن اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ بھارت ہر روز ہمارے معصوم شہریوں کو شہید کرتا رہے اور ہم چپ سادھے رکھیں۔ انہوں نے امریکی ڈرون حملوں پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ مودی کے امریکہ کے دورہ کے بعد ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ ڈرون حملے اور بھارت کا سرحدپر جنگ چھیڑنا پاکستان کے خلاف ایک طے شدہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ضعف اور کمزوری کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا۔ نفاذ اسلام سے روگردانی کے نتیجے میں ملک میں صوبائی، لسانی اور علاقائی تعصبات نے سر اٹھا لیا اور ہم باہم دست و گریبان ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک کو اسلام کے جھنڈے تلے جمع کر لیں تو قوم متحد ہو جائے گی اور کوئی بیرونی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...