Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

بھارتی وزیردفاع کا بیان اعتراف جرم ہے،حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی، نظریاتی بنیادوں کو مستحکم کیے بغیر پاکستان بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میںکہی۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پیکار نے سفارتی آداب اور عالمی قوانین کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں پر اصرار کیا ہے،یہ درحقیقت اعتراف جرم ہے لیکن عالمی سطح پر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔بھارتی وزیر دفاع نے اپنی فوج کی کثیر تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوج ہم نے امن قائم کرنے کے لیے نہیں تیار کی ۔حافظ عاکف سعید نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی لحاظ سے شدید عدم استحکام کا شکار ہے،پاکستان میں قومی سطح پر یکجہتی اور ہم آہنگی کا فقدان ہے ۔ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی نظریہ پاکستان کی عملی تعبیر کے بغیرممکن نہیں ۔ایک اسلامی فلاحی ریاست ہی بھارت کے مکروہ عزائم کو ناکام بنا سکتی ہے۔انہوں نے پاک چین اکنامک کوریڈور پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق کو خوش آئند قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ غیر وں کی محتاجی سے نجات حاصل کرنے کے لیے معاشی طور پر خود کفیل ہونا لازم ہے ۔اللہ پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائے تاکہ دشمنان اسلام کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجا سکے ۔

Open chat